مینڈھر سیکٹرمیں جنگلات میں بھیانک آگ ; آگ سے بارودی سرنگیں زور دار دھماکوں سے پھٹ رہی ہیں
سرینگر/03 فروری/سی این آئی// مینڈھرسیکٹر میں پاکستانی حدود میں جنگلات میں لگی آگ اب آگے بڑھ کر بھارتی جنگلاتی حدود میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں سرحدی علاقے میں زیر زمین بارودی سرنگیں زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ رہی ہیں جس سے آگ مزید بھڑک رہی ہے آگ کی وجہ سے جنگلاتی حیات بھی اس کی زد میں آرہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کئی جنگلی جانور زندہ جل گئے ہیں ۔ اس دوران بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کیلئے پاکستانی فوج نے جنگلات میں آگ لگائی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سرحدی علاقے میں جنگلات میں آگ نمودار ہوئی جو تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حدود میں آنے والے جنگل سے آگ شروع ہوئی اس پار بھی داخل ہوچکی ہے اور سرحدی علاقے میں زیر زمین رکھی گئی بارودی سرنگیں زور داردھماکوں کے ساتھ پھٹ رہی ہیں جس کے نتیجے میں سرحدی آبادی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ بھیانک رُخ اختیار کررہی ہے اور اب تک کئی جنگلی جانور زندہ جلنے کا اندیشہ ہے اس دوران ذرائع نے بتایا کہ جنگلات میں لگی آگ سے جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے ۔ ادھر دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یہ آگ جنگجوئوں کو اس طرف دھکیلنے کے مقصد کے لئے لگائی گئی ہے۔ پورے علاقے میں فوج ہائی الرٹ ہے۔ دھماکے اس وقت ہوتے ہیں جب آگ کان کے میدان (بارودی سرنگوں) تک پہنچتی ہے جسے پاکستان دراندازی کے لئے استعمال کرنے کی سازش کرتا رہا ہے۔جنگلات میں لگی آگ سے پورے علاقے میں دھواں دار پف آنا شروع ہوگئے جو دور دراز سے دکھائی دے رہے تھے۔ضلع میں کنٹرول لائن کے اس پار سے اکثر آتشزدگی کے اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ اس کے اطراف سے لگنے والی آگ کی وجہ سے اس میں موجود جنگلات اور جانوروں کو بھی کافی نقصان ہوتا ہے ، نیز لائن آف کنٹرول پر دراندازی کو روکنے کے لئے رکھی گئی بارودی سرنگیں بھی آگ کی زد میں آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ ، پولیس ، فوج اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ چکی ہیں ۔ ادھر دفاعی ذرائع کے مطابق فوج کو مینڈھر سیکٹر میں فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔
Comments are closed.