بالی ووڈ فلمی ادکار اور ٹی وی سریلزکے فنکار وں کا دورہ پہلگام
قدرتی حسن سے مالا مال وادی کشمیر فلم سازی کیلئے بہتر جگہ قرار
سرینگر/03 فروری: باولی ووڈ فلمی اداکاروں کے بعد کئی ٹی وی سیریلوں کے اداکار اور ڈائریکٹر وادی وارد ہوئے ہیں جن میں سے بہت سے شوٹنگ کیلئے پہلگام اور گلمرگ میںموجود ہیں جن کے ہمراہ مقامی فنکار بھی کام کررہے ہیں۔ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معروف اداکاروںنے کہا ہے کہ وادی کشمیر فلموںاور ٹی وی سیریلوں کی شوٹنگ کیلئے موزون جگہ ہیں اور یہ خطہ قدرتی نظاروں سے مالا مال ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پہلگام میں ان دنوں بولی ووڈ کے مختلف کریو فلیموں و دیگر سیریلز کی شوٹنگ ہورہی ہے ایسے میں فلم ساز کافی خوش نظر آرہے ہیں۔دراصل گزشتہ دنوں فلم سازو کی ٹیم کشمیر وارد ہوئی تھی اور مختلف سیاحتی مقامات پر ودیگر کئی معامالات کے حوالے سے دورے پر آئے اور یہاں کے سیاحتی مقامات پر فلموں کے مختلف حصوں عکس بندی کی تھی۔ان دنوں سیاحتی مقام پہلگام میں مختلف فلم ساز اور ٹی۔وی سیریلز شوٹنگ کے لیے آئے ہوئے ہیںاور مختلف ٹی۔ ویی کہانوں کی عکس بندی کررہے ہیں ایسے میں نہ صرف ریاست سے باہر مختلف ٹی۔ وی۔ سیریلز کے لیے یہاں کے مقامی فنکار کام کررہے ہیں۔فلموں اور سیریلوں کی شوٹنگ یہاں پر شروع ہونے پر مقامی لوگ خاص کو ٹوازم سے جڑے افراد کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔
Comments are closed.