بانڈی پور ہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشتر کہ کارورائی

جیش محمد تنظیم کے دو معاون اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

سرینگر/02فروری: بانڈی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کے دوران جیش محمد سے وابستہ دو معاون کاروں کو گولہ و بارود سمیت گرفتارکرکے سلاخوںکے پیچھے دھکیل دیا۔سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ پولیس کو معتبر ذرایع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع میں کچھ قوم دشمن عناصر مقامی نوجوانوں کو ورغلاپھسلا کر تشدد کا راستہ اختیار کرنے کیلئے آمادہ کررہے تھے ۔بانڈی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر تمام طرح کے طریقے کو بروائے کار لاتے ہوئے ایک مشکوک شخص جس کی شناخت عبدلمجید خان ساکن کرالہ پورہ بانڈی پورہ کے بطو رہوئی ہے مذکورہ کے قبضے اسلحہ و ایمونیشن ایک پستول، تین ہیڈگرنیڈاور دس راونڈس برآمد کرکے مذکورہ سے پوچھ تاش شروع کردی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران مذکورہ معاون کار نے انکشاف کیاوہ عسکری تنظیم جیش محمد کے وابستہ تھااور سرحد پار معاون کاروں کے ساتھ رابطے میں تھا جہاں سے اُس کو بے قصور نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے کیلئے آمادہ کریں ۔ مذکورہ کے مذید انکشاف پر پولیس نے شوکت احمد مل ساکن سگرامہ سوپور کا نام دیا ۔ اس اطلاع پر پولیس نے سگرامہ سوپورمیں سوپور پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ساتھ مشترکہ طور پرمذکورہ کے قبضے سے ایک پستول ، پانچ گرنیڈ اورگولیوں کے بیس راونڈ برآمد کرکے ضبط کی۔تھانہ پولیس آرگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر04/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔

Comments are closed.