منشیات کے خلاف مہم ؛ بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی شے برآمد
سرینگر/02فروری:/ بڈگام پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 03 منشیات فروشوں کو ہیروائین ، چرس اور نشیلی ادویات سمیت گرفتار کیا۔سی این آئی کے مطابق بڈگام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نیو بس اسٹینڈ بڈگام کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ویگنار گاڑی زیرنمبرDL5CN-1322 جس میں تین افراد سوار تھے کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 110 گرام چرس ، 1.90 گرام ہیروئین اور 264 نشیلی کپسول برآمد کرلیے۔ جن کی شناخت ارشید احمد ڈار ولد مرحوم عبدل کریم ڈار ساکن فرہشگنڈ دہارمنہ ، ریاض حُسین میر ولمد محمد مظفر میر ساکن مین بڈگام اور سجاد احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن نارکرہ بڈگام کے بطورہوئی پولیس نے مذکورہ اشخاص کو گرفتارکرکے تھانہ پولیس بڈگام منتقل کیاجہاں وہ زیر حراست میں ہے تھانہ پولیس بڈگام نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر21/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.