بازاروں میں چیکنگ اسکارڈوں کی غیر موجودگی کا شاخسانہ

سبزی و مرغ فروش من مانیوں پر اتر آئے ،صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول

سرینگر/یکم فروری: شدت کی سردی اور بادشاہ چلہ کلان کی آمد سے کچھ دن قبل ہی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کی خاموشی اور عدم توجہی سے دکانداروں اور ریڑہ والوں نے نے اشیاء ضروریہ خاص کر گرم ملبوسات اور خشک سبزیوں کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کیا ہے اور وہ اپنے من مانی قیمتوں پر ان چیزوں کو فروخت کرتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا نمائندے کے مطابق لوگوں نے الزام ہے کہ متعلقہ محکمہ ہاتھ پر ہاتھ درے بیٹھا ہے جس کی وجہ سے گراں بازاری عروج پر ہے اور دکاندار کھلے عام اپنے شرائط اور قیمتوں پر اشیاء کو فروخت کرتے ہیں ۔مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آیا ہے جبکہ وادی میں سبزی اور میوہ فروشوں نے عام آدمی کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے گراں بازاری آسمان کو چھو رہی ہے اور سردی کے باوجود خریداروں کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ۔لوگوں کے مطابق عام آدمی کے مہنگائی کے ساتھ نبردآزما ہونے کا آغاز ہوا ہے کیونکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش رباء اضافہ ہونے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ نمائندے کے مطابق محکمہ امور صارفین کی غفلت شعاری کے نتیجے میں سرینگر سمیت وادی کے دوسرے قصبہ جات میں دکانداروں نے لوٹ کھسوٹ کا بے تحاشا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔شہر سرینگر میں سبزی و مرغ فروش صارفین کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔بازاروں میں چیکنگ اسکارڈوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے سبزی و مرغ فروش من مانیوں پر اتر آئے ہیں اور وہ منہ مانگی قیمتوں پر مختلف قسم کی سبزیاں اور مرغ فروخت کر رہے ہیں ۔( سی این آئی )

Comments are closed.