تاریخ میں پہلی بار اس طرح کے مشکل حالات میں بجٹ تیار کیا گیا/ وزیر خزانہ سیتا رمن
خود کفیل ہندوستان کے سرکاری اعلان کو بجٹ میں عملی جامہ پہنایاگیا
سرینگر/یکم فروری: بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ ایسے حالات میں تیار کیا گیا ہے جو ماضی میں کبھی نہیں تھے۔ 2020 میں ہم نے کورونا وائرس کے ساتھ کیا کیا برداشت کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ حکومت نے مئی 2020 میں خودکفیل ہندوستان پیکج کا اعلان کیا۔ ریکووری کو بنائے رکھنے کیلئے ہم نے مزید دو خود کفیل پیکج کی شروعات کی۔ آر بی آئی کے ذریعہ کئے گئے انتظامات سمیت سبھی پیکجوں کی کل مالیت تقریبا 27.1 لاکھ روپے ہونے کا اندازہ تھا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے سال 2021۔22 کے لئے 35 ہزار کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید رقم مختص کی جائیں گی۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سال 2021۔ 22 کیلئے صحت کے شعبہ کیلئے 2.38 روپے مختص ہوں گے۔ ایسے میں صحت بجٹ گزشتہ سال کے مقابلہ میں 135 فیصد بڑھ گیا ہے۔مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتامن 2021 کیلئے عام بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کررہی ہیں۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ ایسے حالات میں تیار کیا گیا ہے جو ماضی میں کبھی نہیں تھے۔ 2020 میں ہم نے کورونا وائرس کے ساتھ کیا کیا برداشت کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے 48 گھنٹے کے اندر وزیر اعظم نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے جی ڈی پی کا 13 فیصد خرچ ہوا۔ دو یا تین مزید ویکسین جلد آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ڈیجیٹل بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپنے وسائل میں اضافہ کیا۔ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا ، تین خود کفیل ہندوستان پیکج اور اس کے بعد کئے گئے اعلانات اپنے آپ میں پانچ منی بجٹ کی طرح تھے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس دو ٹیکے دستیاب ہیں اور اس نے نہ صڑف اپنے شہریوں کو ہی بلکہ 100 یا اس سے زیادہ ممالک کو ویکسین دینا شروع کردیا ہے۔ جلد ہی مزید دو ٹیکے بھی ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مئی 2020 میں خودکفیل ہندوستان پیکج کا اعلان کیا۔ ریکووری کو بنائے رکھنے کیلئے ہم نے مزید دو خود کفیل پیکج کی شروعات کی۔ آر بی آئی کے ذریعہ کئے گئے انتظامات سمیت سبھی پیکجوں کی کل مالیت تقریبا 27.1 لاکھ روپے ہونے کا اندازہ تھا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے سال 2021۔22 کے لئے 35 ہزار کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید رقم مختص کی جائیں گی۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سال 2021۔ 22 کیلئے صحت کے شعبہ کیلئے 2.38 روپے مختص ہوں گے۔ ایسے میں صحت بجٹ گزشتہ سال کے مقابلہ میں 135 فیصد بڑھ گیا ہے۔
Comments are closed.