بجٹ 2021: لداخ کے لئے کھلاپٹارہ ؛ لہہ میں سنٹرل یونیورسٹی کے قیام کو منظوری
سرینگر/یکم فروری: یوٹی لداخ کیلئے مرکزی سرکار کے بجٹ میں خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت لداخ کیلئے الگ سے سنٹرل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے مرکزی علاقہ لداخ کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ لیہ میں ایک سنٹرل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے مرکزی علاقہ لداخ کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ لیہ میں ایک سنٹرل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 100 نئے سینک اسکول بھی کھولے جائیں گے ، ملک بھر میں 15 ہزار آدرش اسکول کھولے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں گیس پائپ لائن اسکیم کا آغاز ہوگا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اعلان کیا کہ نوجوانوں کو ملک میں بہتر روزگار کے لئے مہارت کی ترقی اور تربیت کے نقطہ نظر سے تیار کرنے کے لئے ایک قومی اپرنٹشپ ٹریننگ اسکیم شروع کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت دیگر منصوبے بھی شامل کیے جائیں گے۔نرملا سیتارامن نے بجٹ تقریر میں کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی دفعات کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ملک میں اعلی تعلیم کا واحد ریگولیٹر ہوگا۔ نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کھولنے کے لئے 2019 کے بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔ اب 2021-22 کے بجٹ میں آئندہ پانچ سالوں کے لئے اس کے لئے 50 ہزار کروڑ کا بندوبست کیا جارہا ہے تاکہ ملک بھر میں تحقیق کو فروغ دیا جاسکے۔
Comments are closed.