اپوزیشن کی سخت تنقید کے بیچ مرکزی وزیرخزانہ نے پارلیمنٹ میں اپنا رتیسرا بجٹ پیش کیا

75 برس سے زیادہ عمر کے سینئر شہریوں کو اب ٹیکس میں چھوٹ ،شیڈول کاسٹ طلبا کیلئے 35 ہزار کروڑ روپے کا اعلان

ملک میں سو کے قریب 100 نئے آرمی اسکول تعمیر جائیں گے،لہیہ میں سنٹرل یونیورسٹی کا ہوگا قیام

سرینگر/یکم فروری:حزب اختلاف پارٹیوں کے سخت تنقید کے بیچ مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رامن نے سوموار کو پارلیمنٹ میں اپنا تیسرا بجٹ پیش کرتے ہوئے جموں کشمیر جموں و کشمیر کیلئے علیحدہ فنڈز مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے30757 کروڑروپے کابجٹ مختص کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ تاہم اس بارے میں واضح تفصیلات فراہم نہیںہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل آلات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے، اب سے موبائل آلات پر کسٹم ڈیوٹی 2.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ تاہم تانبے اور اسٹیل میں ڈیوٹی کم کردی گئی ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بزرگ شہری کے لیے خصوصی اعلان کیا۔ 75 برس سے زیادہ عمر کے سینئر شہریوں کو اب ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اب 75 برس سے زیادہ عمر والوں کو آئی ٹی آر نہیں بھرنا ہوگا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اپوزیشن پارٹی کی تنقید اور سخت گھیرا بندی کے بیچ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے پارلیمنٹ میں اپنا تیسرا ا میزانہ پیش کیا ۔ بجٹ2021میں جموں و کشمیر کے لیے علیحدہ فنڈزبجٹ پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کا عہد کیا ہے اور وہ اس عہد کے پابند ہیں ۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا ہے کہ موبائل آلات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے، اب سے موبائل آلات پر کسٹم ڈیوٹی 2.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ تاہم تانبے اور اسٹیل میں ڈیوٹی کم کردی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ سونے اور چاندی میں کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے ملک میں ایک نئی کسٹم پالیسی نافذ کی جارہی ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا کہ جب دنیا اتنے بڑے بحران سے گزر رہی ہے جہاں سب کی نگاہیں بھارت کی طرف ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہمیں اپنے ٹیکس دہندگان کو تمام سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بزرگ شہری کے لیے خصوصی اعلان کیا۔ 75 برس سے زیادہ عمر کے سینئر شہریوں کو اب ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اب 75 برس سے زیادہ عمر والوں کو آئی ٹی آر نہیں بھرنا ہوگا۔نرملا سیتارمن نے اعلان کیا کہ این آر آئی افراد کو ٹیکس ادا کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس بار انہیں ڈبل ٹیکس کے نظام سے چھوٹ دی جارہی ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ مالی خسارہ 6.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ اس کے لیے حکومت کو 80 ہزار کروڑ کی ضرورت ہوگی، جو اگلے دو مہینوں میں مارکیٹ سے لی جائے گی۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سو کے قریب 100 نئے آرمی اسکول تعمیر جائیں گے۔ لہیہ میں ایک سنٹرل یونیورسٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 4 کروڑ شیڈول کاسٹ کے طلبا کے لیے 35 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا۔ زراعت کے کریڈیٹ ٹارگیٹ کو 16 لاکھ کروڑ روپے تک کیا جارہا ہے۔ آپریشن گرین اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے اور کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانچ ماہی گیری بندر گاہوں کو معاشی سرگرمیوں کے لیے پر تیار کیا جائے گا۔ تمل ناڈو میں فش لینڈنگ سینٹر تیار کیا جائے گا۔ملک بھر میں مہاجر مزدوروں کے لیے ایک ملک ون راشن اسکیم شروع کی گئی ہے۔ پورٹل شروع کیا جائے گا، جس میں مہاجر مزدور سے وابستہ ڈیٹا ہوگا۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کوہر شعبے میں مدد مہیا کررہی ہے، دالوں، گندم، دھان اور دیگر فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے۔وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ حکومت نجی کاری کے لیے مسلسل کام کررہی ہے، متعدد کمپنیوں کا نجی کاری رواں برس مکمل ہوجائے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ایل آئی سی کا ابتدائی عموامی پیش کش’ آئی پی او’ رواں برس مارکیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اعلان کیا کہ’ اب انشورنس سیکٹر میں 74 فیصد تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ‘ایف ڈی آئی’ ہوسکتی ہے، اس سے پہلے صرف 49 فیصد تک کی اجازت تھی۔

Comments are closed.