عسکری صفوں میں شامل مقامی نوجوانوں گھر واپسی کرکے عام زندگی بسر کریں / آئی جی پی

گھر واپس آنے والوں کا استقبال کیا جائے گا ، سماج خاص طور پر والدین کو آپ کی ضرورت

سرینگر/30جنوری: عسکری صفوں میں شامل ہوئے مقامی نوجوانوں کو گھر واپسی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ جو نوجوان بندوق کا راستہ چھوڑ کر گھر واپس آتا ہے اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک مرتبہ ان تمام نوجوانوں جنہوںنے بندوق اٹھائی ہے سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر واپس آئیں کیونکہ سماج خاص طور پر ان کے والدین کو ان کی ضرورت ہے ۔ جموں کشمیر پولیس کے ٹویٹر ہنڈل ’’ کشمیر پولیس زون ‘‘ پر پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک مرتبہ پھر ان تمام نوجوانوں جنہوں نے بہکائو میں آکر بندوق اٹھائی ہے سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر گھروں کو لوٹ آئیں ۔ آئی جی پی نے کہا کہ جو نوجوان گھر واپسی اختیار کرتے ہیں ان کا تہہ دل سے استقبال کیا جائے گا ۔ آئی جی پی نے اپنی اپیل میں مزید کہا ہے کہ سماج خاص طور پر والدین کو بچوں کی بے حد ضرورت ہے ۔ اس لئے بندوق اٹھانے والے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ گھر واپس آکر آرام کی زندگی گزر بسر کر یں ۔ خیال رہے کہ جمعہ کی شام ایک پریس کانفرنس میں آئی جی پی کشمیر نے کہا تھا کہ پولیس کی جانب سے نوجوانوں کیلئے جلد ہی ایک کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ وہ کسی کے بہکائو میں نہ آسکے جبکہ انہوں نے والدین سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو سمجھنے اور ان پر نظر گزر رکھنے میں کلیدی رول ادا کرے تاکہ ان کے بچوں کسی بھی غلط راستے پر نہ جائیں ۔

Comments are closed.