پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ پھر عدالت میں پیش ؛ خصوصی جج نے پولیس ریمانڈ میں مزید پانچ دنوں کی توسیع کردی

سرینگر/30جنوری/سی این آئی// جموں وکشمیر کی ایک عدالت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ صدر وحید الرحمن پرہ کی پولیس ریمانڈ میں مزید پانچ دنوں کی توسیع کردی ہے۔سی این آئی کے مطابق دسمبر 2020 کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ایک خصوصی جج نے پرہ کو تیس دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم سنایاتھا۔ اس کے بعد انہیں جموں کی امفلہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پرہ بعد میں این آئی اے کورٹ کے اسپیشل جج نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جموں کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطے سے وحید کو جموں کشمیر پولیس کی ایک خصوصی برانچ نے حراست میں لے لیا اور آج انہیں پھر سے جموں کشمیر پولیس کی سپیشل برانچ (سی آئی کے نے کورٹ میں پیش کیا، جسے کے بعد کورٹ نے انہیں 30 جنوری سے پانچ روز تک پولیس ریمانڈ میں رہنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس این آئی اے نے وحید پرہ پر الزام لگایا کہ وہ عسکریت پسندی کے ایک بڑے معاملے سے منسلک ہیں جس میں جموں و کشمیر پولیس کے سابق ڈی ایس پی دیویندر سنگھ بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

Comments are closed.