سال رواں کی پہلی جھڑ پ ; منڈورہ ترال میں مختصر شوٹ آوٹ ، تین جنگجو جاں بحق

تینوں جنگجوئوںکی نعشیں بر آمد ، شناخت کیلئے کارورائی جاری / آئی جی پی کشمیر

سرینگر/29جنوری/سی این آئی// سال نو کی پہلی مسلح تصادم آرائی میں منڈورہ ترال علاقے میں مختصر شوٹ آوٹ میں تین جنگجو جاںبحق ہو گئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر زون نے تینوں جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت فوری طور پر نہیںہو سکی ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منڈورترال علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو جمعہ کے بعد دوپہر محاصرے میں لیا اور وہاں جنگجو مخالف آپرین شروع کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب علاقے میں محصور جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ،۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولی باری کے نتیجے میںعلاقے میں لوگ سہم کر رہ گئے جبکہ اسی دوران فوج و فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ ہوئی جنہوںنے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا کا تبادلہ کچھ ہی دیر تک جاری رہااور ابتدائی شوٹ آوٹ میں ہی تین جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کی علاقے میںموجود جنگجوئوںنے فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم ابتدائی گولی باری میںا یک جنگجو جاں بحق ہو گیا جس کے بعد کچھ منٹوں تک پھر گولی باری جاری رہا جس دوران مزید دو جنگجو جاںبحق ہو گئے اور تینوںجنگجوئوںکی نعشیں اسلحہ سمیت جھڑپ کے مقام پر اٹھائی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ کچھ ہی دیر تک جاری رہا اور جونہی علاقے میںگولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوئوںکی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر شوٹ آوٹ ہوا جس دوران تین جنگجوئوںکو ہلاک کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں جنگجوئوں کی نعشیں شوٹ آوٹ کے مقام سے بر آمد کر لی گئی ہے اورتینوںکی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ منڈورہ ترال میںپیش آیا شوٹ آوٹ سال رواں میں پہلی معرکہ آرائی ہے ۔

Comments are closed.