چلہ کلان میں ریکارڈ ساز سردی کے باوجود بھی گراں بازاری عروج پر

ناجائز منافع خوروں کی جانب سے سبزیوں کو سونے کے دام فروخت کرنے کا سلسلہ جاری

سرینگر/29جنوری/سی این آئی// شدید سردیوں کے ایام میںبھی مہنگائی عروج پر ہے ۔ سبزیاں بازاروں سے غائب ہورہی ہیں بچی کھچی سبزیوںاور دیگر اشیائیہ ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہے ۔جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کے آخری ایام میں جہاں سردیوں نے اہلیان وادی کو پریشانیوں میں دھکیل دیا ہے وہیںنا جائیز منافع خوروںنے سبزیوں کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچایا گیا ہے ۔ سبزیوں کی دکانوں پر بھاری رش ہونے کی وجہ سے سبزی فروشوں نے سبزیوں کو منہ مانگی داموں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس پر عوامی حلقوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگوں کی مجبور یوں کا فائدہ اُٹھایا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ ادویات کی کمی بھی محسوس کی جارہی ہے ۔ اس صورتحال پر عوامی حلقوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبزی فروشوںنے لوگوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے لوگوں کو دو دو ہاتھوںلوٹنے کا سلسلہ جاری کیا ہے اور اس پر متعلقہ محکمہ جات بھی ناجائز منافع خوروں کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ رواں موسم سرماء میں بھاری برفباری اور سخت بارشوں کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر درجنوں بار پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ بند رہی اور کئی کئی روز تک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے نتیجے میں وادی میں اشیاء ضروریہ کی کافی قلت پیدا ہوگئی خاص کر روزانہ استعمال ہونے والی سبزیوں کی بازاروں میں کافی قلت دیکھی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاو ہ ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات بھی پیٹرول پمپوں سے غائب ہے اور گذشتہ روت پیٹرول پمپوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی تھیں ۔چلہ کلان کے ایام میں بھی مہنگائی عروج پر ہونے کے باعث لوگوں میںتشویش کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے چیکنگ اسکارڈ کو بھی زمینی سطح پر کہیں نام و نشان نہیںہے ۔

Comments are closed.