وادی کشمیر میں15فروری سے کالجوں میں درس و تدریس کاکام شرو ع ہوگا

جموں میں یکم فروری سے تمام تعلیمی مراکز کو ایک برس بعد دوبارہ کھولا جارہاہے

سرینگر/28جنوری: وادی کشمیر میں کالجوں میں 15فروری سے تدرس و تدریس کا کام شروع ہورہا ہے جبکہ جموں کے تمام کالج یکم فروری کو کھل رہے ہیں ۔ اس دوران پرائمیری اور مڈل سکول یکم مارچ سے اپنا کام کاج شروع کرہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کووڈ 19کی وبائی بیماری کے بعد جموں کشمیر کے کالجوں میں درس و تدریس کا عمل یکم فروری سے شروع ہورہا ہے جبکہ پرائمری اور مڈل سکول یکم مارچ سے کھل رہے ہیں ۔حکام نے جمعرات کو بتایا کہ جموں کشمیر میں کالیج سطح کے تعلیمی اداروں میں یکم فروری سے درس و تدریس کا کام شروع ہوگا۔جموں صوبہ کے سرمائی زون میں کالجوں کی سرمائی تعطیلات31جنوری جبکہ وادی کشمیر اور گرمائی زون کے کالجوں کی مذکورہ تعطیلات14فروری کو ختم ہورہی ہیں۔سیکریٹری ہایئر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ طلعت پرویز کے مطابق جموں میں کالج سطح کے طالب علموں کی کلاسز یکم فروری جبکہ وادی کشمیر کے کالج سطح کے طالبان علم کی کلاسز15فروری سے شروع ہونگی۔انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس گائڈ لائنوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ہر احتیاط ملحوظ رکھی جائے گی۔یاد رہے کہ مذکورہ ادارے امتحانات اور دیگر انتظامی امور کیلئے پہلے سے ہی کام کررہے ہیں تاہم درس و تدریس کا کام کم و بیش ایک سال سے معطل ہے۔حکومت نے پہلے ہی سکولوں کو بھی کھولنے اور درس و تدریس کا کام ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں احکامات بھی صادر کئے گئے ہیں۔جموں کشمیر میں سبھی قسم کے تعلیمی اداروں میں گذشتہ برس ماہ مارچ سے درس و تدریس کا کام بند پڑا ہے۔تاہم اگرچہ زندگی سے جڑے دیگر شعبہ جات نے معمول کا کام کاج دوبارہ بحال کیا ہے لیکن شعبہ تعلیم کی سرگرمیاں فی الحال سرمائی تعطیلات کی وجہ سے ٹھپ ہے تاہم اب تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہورہی ہے ۔ یاد رہے کہ سرمائی تعطیلات کے بعد وادی بھر میں نجی ٹیوشن مراکز کھل گئے ہیں جہاں پر بچوںکو ٹیوشن دیا جارہا ہے ۔

Comments are closed.