کپواڑہ بائی پاس پر ٹریفک جام کے بد ترین مناظر ؛ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ، متعلقہ محکمہ بند کمروں میں گرمی کرنے میں مصروف
سرینگر/28جنوری: شمالی ضلع کپواڑہ میں ریڈہ بانوں اور دکانداروں کے سڑک پر غیر قانونی قبضے سے روز بر و ز ٹریفک جام کے بد ترین مناظر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے کپواڑہ سے اطلاع دی ہے کہ کپواڑہ بائی پاس ٹریفک جام کامرکز بن گیا کیونکہ کپواڑہ بائی پاس کے دکانداروں نے ایک دوسرے کے ساتھ من مانیاں لگا رکھی ہیں۔ جو فٹ پاتھ چلنے کیلئے رکھا گیا ہے وہاں دکانداروں نے دکانوں کا سامان باہر نکال کر سجا رکھا ہے یہاں تک کہ کچھ عرصہ پہلے میونسپل کمیٹی کپواڑہ نے کار پارکنگ کیلئے ایریا مخصوص کر رکھا ہے۔ نمائندے نے اطلاع دی کہ کپواڑہ مین پل سے لیکر ریگی پورہ چوک یہاں تنگ کہ اسپتال روڈ پر بھی اس ٹریفک جام کا کافی اثر رہتا ہے۔ اور ایمرجنسی بیماروں کو کافی وقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نمائندے کے مطابق کار پارکنگ ایریا کو اگر دوبارہ بحال کیا جاتا ہے اور دکاندار فٹ پاتھوں کا قبضہ چھوڑدیں ریڈہ باں اور چھاپڑوں فروشوں کو کسی ترتیب کے ساتھ رکھا جائے تو پیدل چلنے والے فٹ پاتھ کا استعمال آسانی سے کر سکتے ہیں۔ اور ٹریفک جام کو کسی حدتک قابو پایا جاسکتا ہے۔ لیکن متعلقہ حکام اور میونسپل کمیٹی کپواڑہ کے اہلکار اور ذمہ داران کئی خواب غفلت میں شکار اپنے دفتروں میں روم ہیٹروں کے ارد گرد بیٹھ کر اپنے روزی روٹی کے دن گزاری کرتے ہیں۔ اور اپنے فرض منصبی سے خود کو غافل کررہے ہیںاور عوام اور خواص کو پریشانیوں میں ڈال کر اپنے فرض منصبی سے نا آشنا ہیں۔
Comments are closed.