سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ، گلمرگ میںمنفی 11جبکہ پہلگام منفی 7پر مجمند

ماہ فروری کے ابتدائی دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

سرینگر/27جنوری: شہر سرینگر وادی کے دیگر اضلاع میںصبح کے اوقات موسم ابرآلودہ رہنے کے بعد دوپہر میں ہلکی دھوپ کھلنے سے اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی ہے ، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروری کے ابتدائی دنوں تک دن بھی ہلکی دھوپ رہ سکتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بدھ کی صبح موسم ابر آلود رہنے کے بعد ہلکی دھوپ کھل اُٹھی جس جبکہ شمالی کشمیر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی مطلع صاف رہا اور چند گھنٹوں تک دھوپ نکلی ۔ وادی میں گذشتہ تین ماہ سے جاری شدیدسردی نے اہلیان وادی کو شدید تکالیف میں دھکیل دیا ہے ۔ سردی میں تین ماہ تک مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں کئی بیماریوں نے جنم لیا جبکہ رواں موسم سرماءنے گذشتہ چار دہائیوں کے تمام ریکارڈ مات دئے ۔ رواں موسم میں آدھ درجن سے زیادہ بار برفباری ہوئی جس نے وادی کا زمینی اور فضائی رابطہ کئی دفعہ بیرون دنیا سے منطقع کرایا ۔خرابی موسمی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی پیدا ہوا۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں ہلکی دھوپ کھل اُٹھی جس کے نتیجے میں لوگوںنے راحت کی سانس لی، بعد از عصر ایک بار پھر مطلع ابرآلود رہا جس کے نتیجے میں سردی میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2ڈگری ریکارڈ کی گئی جبکہ سیاحتی مرکز پہلگام میں منفی 7جبکہ شہر آفاق گلمرگ میں منفی 12ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ واضح رہے کہ وادی میں شدیدبرفباری کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں گرآنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں وادی میں غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور اشیاءضروریہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بازاروں میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ سبزی اور دیگر اشیاءخوردنی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں وادی خاص کر شہر سرینگر میں گوشت ، مرغ اور انڈے نایاب ہوچکے ہیں اور شہر سرینگر میں قصابوں کے تمام دکانات بند پڑے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

Comments are closed.