بجلی کی دستیابی کے سلسلے میں محکمہ پی ڈی ڈی کے بلند بانگ دعوے بے بنیاد

سورج ڈھلتے ہی نصف سے زیاد ہ وادی گھپ اندھیرے میں ، لوگ پریشان

سرینگر/27جنوری: بر قی رو کی دستیابی کے بارے میں پی ڈی ڈی محکمہ کے بلند بانگ دعوے جھوٹ کاپلندا ،پوری وادی میںجبری کٹوتی ،طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر، دن ڈھلنے کےسا تھ ہی سینکڑوںعلاقے گھپ اندھیرے میںڈھوب جاتے ہیں ،بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین پریشا نیوںمیں مبتلا ۔سی این آئی کے مطابق پی ڈی ڈی چیف انجینئر کی جانب سے بجلی کی اضافی اور غیرضروری کٹوتی سے گریز کرنے کے دعوے اس وقت بے بنیاد ثابت ہو ئے جب وادی کے سینکڑوں علاقوں سے لوگوںنے بر قی رو کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہو ئے کہا کہ رواں برس میں پی ڈی ڈی محکمہ نے جبری بجلی کٹوتی سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کیوجہ سے لوگ پریشا نیوںمیں مبتلا ہوگئے ہیں ۔عوا می حلقوںکے مطابق بر قی رو کی کٹوتی کے بارے میں پی ڈی ڈی محکمہ نے کسی بھی طرح کا پروگرام مشتہر نہیں کیا ہے دن ڈھلنے کے سا تھ ہی 80 فیصد علاقے گھپ آندھیرے میں ڈھوب جاتے ہیں اور اور پی ڈی ڈی محکمہ کی جا نب سے حسب روایت 10سے16 گھنٹوں تک بر قی رو منقطع کی جاتی ہے وادی کے دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوںکے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔لوگوںکے مطابق محکمہ کٹوتی کے بارے میں جوپروگرام منظر عام پر لاتا ہے اس پر عمل نہیںکی جاتی ہے بلکہ برقی رو چندگھنٹوں کیلئے بحال کرکے صارفین سے بجلی فیس وصول کرنے کی کاروا ئیاں عمل میںلا ئی جارہی ہے ۔

Comments are closed.