یکم جنوری سے اب تک دل کا دورہ پڑنے سے اموات کی تعداد31؛ گزشتہ 38گھنٹوں میں وادی میں4افراد دل کادورہ پڑنے سے فوت

سرینگر/26جنوری: اننت ناگ میں ایک اور نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 38گھنٹوں میں بہن بھائی سمیت 4افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اس دوران رواںماہ کی یکم تاریخ سے اب تک جموں کشمیر میں مرنے والوںکی تعداد مجموعی طو پر قریب 31افراد فوت ہوئے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے تازہ واقعے میں اننت ناگ کے نمتھی پورہ علاقے میں سہیل گل پڈر ولد گل محمد پڈر گزشتہ شام دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ۔ اس طرح وادی میں گزشتہ 38گھنٹوں میں دل کا دورہ پڑنے کے نتیجے میں بہن بھائی سمیت چار افراد ہارٹ اٹیک سے فوت ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز شالہ بگ گاندربل میں بہن بھائی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے ۔ اتوار کے روز چالیس سالہ عبدالصمد کھانڈے ولد احمدکھانڈے کے سینے میں اچانک درد پیدا ہوا جس کو فوری طور پر صورہ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا جب مہلوک کی لاش اس کے گھر پہنچائی گئی تو اس کی بہن نے جب مردہ بھائی کو دیکھا تو وہ وہیں پر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئی ۔ اور سوموار کو 86بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ ایک اہلکار سدھیر پرتہار جو کہ بڈگام میں تعینات تھا دل کا دورہ پڑنے کے بعد جب اسے ہسپتال پہنچایا گیا تو وہاں اس کی موت واقع ہوئی ۔ یاد رہے کہ ماہ جنوری میں جموں کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کی تعداد 31تک پہنچ گئی ہے ۔

Comments are closed.