
چلہ کالان کے آخری ایام میںبھی شدید سردی کی لہر سے لوگوں مشکلات میں
سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.3، گلمرگ میںمنفی 7.1اور پہلگام میں منفی 11ڈگری عبور
رواں ماہ کے آخر تک موسمی صورتحال میں مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان/محکمہ موسمیات
سرینگر/26جنوری: گزشتہ دنوں ہوئی تازہ برفباری کے باوجودبھی چلہ کلان کے آخری ایام میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔گزشتہ رات کے مقابلے میں اگرچہ شبانہ درجہ حرارت میںکچھ بہتر ی ریکارڈ کی گئی تاہم سیاحتی مقامات پر شبانہ سردیوںکا قہر جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے مجموعی طور پر رواں ماہ کی آخر تک موسمی صورتحال بہتری رہنے کی امید ظاہر کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کے آخری ایام میں بھی سردی کی شدید لہر نے پوری وادی کے ساتھ ساتھ خطہ لداخ اور جموں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں درجہ حرارات منفی 2.4 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ موسمیاتی ماہرین کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 7.1جبکہ پہلگام میں 11ڈگری منفی عبور کر گیا ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ شب کرگل میں درجہ حرارت منفی 15.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرائوٹ آئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے اگلے 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔
Comments are closed.