سرینگر/25جنوری: 11ویں یوم راے دہندہ گان (ووٹرس ڈے) کے موقعے پر صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جس طریقے سے جموں کشمیر ،لداخ اور بہارمیںکووروناوائرس کی مہاماری کے باوجود بھی کامیابی کے ساتھ انتخابات منعقد کرائے وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے حق رائے دیہی کے دن کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک شہری کو اپنی رائے حق دیہی کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ ایک مضبوط اور انصاف پر مبنی جمہوریت پروان چڑھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کوونڈ نے سوموارکے روز ووٹ دن پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن نے کوروناوائرس کی عالمی وبائی بیماری کے باوجود بھی جموں کشمیر ، لداخ اور بہار میں انتخابات جس کامیابی کے ساتھ منعقد کرائے وہ قابل ستائش ہے ۔ اس موقعے پرانہوںنے سال 2020-21 کے لئے اور ہندوستان کی ویب سائٹ کے الیکشن کمیشن کا بھی آغاز کیا۔ اس دوران انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے لوگوں کو بھر پور موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنے من پسند نمائندوں کو چنیں جس کے نتیجے میں لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد نے اپنے گھروںسے نکل کر اپنی رائے حق کا اظہار کیا اور یہ ایک جمہوری جیت ہے ۔ صدر ہند نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر کسی شہری کا پیدائشی حق ہے اور اس کا استعمال ہر کسی شہری کوکرنا چاہئے کیوں کہ یہ ایک مضبوط جمہوری عمل ہے جس سے ایک مضبوط اور انصاف پر مبنی جمہوریت پروان چڑتی ہے ۔
وادی میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ جاری
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.