بارہمولہ ہسپتال میں 60فیصدی عملہ کو ویکسین دیا گیا

کووڈ دور میں بھی ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی گئی

سرینگر/25جنوری: بارہمولہ ہسپتال میں تعینات 60فیصدی عملہ بشمول ڈاکٹروں کو کوروناوائرس مخالف ویکسین دیا جاچکا ہے جبکہ ہسپتال میں کوروناوائرس کے دوران مریضوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات بہم رکھی گئی تھی ۔ اس دوران بارہمولہ ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے کووڈ 19کی مہاماری کے دوران ایک طرف کووڈ مریضوں کےلئے الگ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا اور ان کو علاج و معالجہ فراہم کیا دوسری طرف غیر کووڈ مریضوںکو بھی ہسپتال میں بہتر طبی سہولیات بہم رکھی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کی مہاماری کے دوران بارہمولہ ہسپتال نے پورے شمالی کشمیر کے مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات بہم رکھی ۔ ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود کی کاوشوں کے بدولت ہسپتال آنے والے تمام مریضوںکو ہر طرح کی طبی سہولیات بہم رکھی گئی ۔ انہوںنے کووڈ 19کی وبائی بیماری میں بھی اپنے ماتحت عملہ کو متحرک رہنے اور مریضوں کا علاج و معالجہ کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ موصوف خود دن رات کووڈ 19مریضوں کے علاج و معالجہ کی نگرانی کررہے تھے ۔ ڈاکٹر مسعود نے کوروانائرس کے مریضوں کےلئے الگ ہسپتال قائم کیا جبکہ غیر کووڈ مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوئی خلل نہیں ہونی دی ۔ ان کی کاوشوں کی بدولت ہی بارہمولہ ہسپتال میں جدید آلات اور منشری نصب ہوئی جبکہ ہسپتال میں صحت و صفائی ، مریضوں کو فراہم کی جانی والی طبی سہولیات ، ادویات اور دیگر سہولیات میںسدھار آیا ہے ۔ ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں کواوپی ڈی میں مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹروںسے علاج ومعالجہ کیاجاتا ہے ۔ جبکہ صبح دس بجے سے پہلے اور شام چار بجے کے بعد ہسپتال کا ایمرجنسی شعبہ بھی متحرک رہتا ہے جس کی نگرانی خود موصوف سپر انٹنڈنٹ کرتے ہیں۔ہسپتال عملہ کے 60فیصدی ملازمین جن میں ڈاکٹر صاحبان بھی شامل ہیں کو کووروناوائرس مخالف ویکسین دیا گیا ہے ۔ جبکہ مزید چالیس فیصدی عملہ کو بھی ویکسنیشن کرنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے لوگوں کی جانب سے بھی اس بات پر اطمینان کاظہار کیا جارہا ہے کہ مذکورہ سپرانٹنڈنٹ کی سربراہی میں چلنے والے ہسپتال میں مریضوںکو بہتر طبی سہولیات بہم رکھی جارہی ہیں۔

Comments are closed.