خطہ چناک کے دو اضلاع عسکریت سے پاک ؛ ڈوڈہ ، رام بن کے بعد راجوری ضلع کو بھی ملٹنسی فری کیا جائے گا/ پولیس
سرینگر/25جنوری: چناب ویلی کے تین اضلاع میں سے دو کو جنگجوؤں سے صاف قراردیتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ ہے ڈوڈہ اوررام بن میںملٹنسی صرف تک پہنچ چکی ہے اور ان دو اضلع میں کوئی بھی سرگرم جنگجو نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے چناب ویلی کے دو اضلاع، ڈوڈہ اور رام بن کو عسکریت سے پاک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دو اضلاع میں ملٹنسی صفر تک پہنچ چکی ہے ۔ خطہ چناب میں تین اضلاع شامل ہیں جن میں ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ شامل ہیں ۔ڈوڈہ اور رام بن کے حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں کوئی بھی سرگرم جنگجو موجود نہیں ہے جبکہ کشتواڑ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا شبہ ہے تاہم اس ضلع کو بھی ملٹنسی فری کرنے کےلئے پولیس ، فوج اور پولیس مشترکہ طور پر سرگرم ہے ۔اس سلسلے میں پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ چناب ویلی میں ایک پُر امن ماحول ہے انہوںنے کہا کہ چناب میں امن و قانون کی صورتحال کو برقراررکھنے کےلئے پولیس کی کاوشیں رنگ لائی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس ،فورسز اور فوج کے ہمراہ مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ حدود میں کوئی عسکریت پسند موجود نہ رہیں اور یہاں کی حفاظتی صورتحال اطمینان بخش ہے ۔پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ کی تقریب کووڈ 19گائڈ لائنوں کے تحت منائی جارہی ہیں۔
Comments are closed.