بانڈی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
بڈگام میں دو اشخاص کے قبضے سے غیر قانونی شراب ضبط
سرینگر/25جنوری: بانڈی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے حاجن علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ۔ ادھربڈگام میں پولیس نے دو اشخاص کے قبضے سے 23 بوتلیں غیر قانونی شراب برآمد کی ہے۔سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے بونہ کھن محلہ حاجن میںناکہ چیکنگ کے دروان ایک مشکوک شخص کو روک لیا جس کی شناخت منظور احمد پرے ساکن بونہ کھن محلہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 650 گرام چرس برآمدکیا۔ اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن حاجن منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن حاجن میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر .07/2021 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔بڈگام میں پولیس نے دو اشخاص کے قبضے سے 23 بوتلیں غیر قانونی شراب برآمد کی ہے۔ادھر پولیس اسٹیشن خانصاحب کے دائرہ اختیار میںنمبلہار پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کی گرفتاری عمل میںلائی جن کی شناخت شیراز آحمد پال ساکن چھانہ پورہ سرینگر اونیرنجن کمار ساکن شیو نارئن پورہ بگلیپورہ بہار کے نام سے ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 23 بوتل غیرقانونی شراب برآمد کر سکے۔ انہیں گرفتار کرکے تھانہ خانصاحب منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اس سلسلے میںپولیس اسٹیشن خانصاحب میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر .06/2021درج کرکے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.