سرینگر پولیس نے چوری کا معاملہ حل؛ ملزم کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ، تحقیقات جاری

سرینگر/25جنوری: سرینگر میں پولیس نے چوری کے معاملے کو حل کر کے ملزم کو گرفتارکیا ،مالہ مسروقہ برآمد کرلیا۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن پیریم پورہ کو ایک شخص فاروق احمد گوجری ساکن سازگری پورہ حول سرینگر کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میرا موٹر سائیکل کسی نے چوری کیا ہے۔ اس کے مطابق قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 05/2021 پولیس تھانہ پیریم پورہ میں درج کیا گیا تھا اور تفتیش شروع کی ۔تفتیش کے دوران ایک ملزم ساحل احمد شیخ ولد بلال احمد شیخ ساکن نیو کالونی بٹہ مالوکو پکڑ لیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی ۔پوچھ گچھ کے دوران مشتبہ شخص نے جرم کے کمیشن میں اس کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اسی کے مطابق اس کے انکشاف پر چوری شدہ مالہ مسروقہ (بائک)برآمد کیا۔علاقے کے لوگوںنے پولیس کی اس کاروائی پر کافی سراہا۔

Comments are closed.