برفباری کے بعد وادی میں معمولات بحال ،دھوپ نکلنے سے لوگوں نے لی راحت کی سانس
شبانہ درجہ حرارت میں پھر تنزلی ، رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا / محکمہ موسمیات
وادی کا فضائی رابطہ بحال ، سرینگر جموں شاہراہ پر آج درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہو گی
سرینگر/24 جنوری: پیر پنچال کے آر پار ہوئی شدید برفباری سے وادی میںمعمولات زندگی متاثر رہنے کے بعد اتوار کوموسمی صورتحال میں بہتری آئی اور دھوپ کھلنے سے معمولات زندگی بحال ہوگئی جبکہ صبح سے ہی شہرسرینگر سمیت وادی بھر میںمطلع صاف ہوا اور بادلوں کی اوٹ سے سورج نکل آیا جس کے نتیجے میں دن بھر دھوپ کھلنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ اسی دوران وادی کا فضائی اور زمینی رابطہ بھی بحال ہوا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگرچہ وادی میںاگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔ سی این آئی کے مطابق پیر پنچال کے آر پار ہوئی تازہ برفباری ہوئی جس کے بعد اتوار کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آئی اور بادلوں کی اوٹ سے سورج نکلنے سے اچھی خاصی دھوپ دن بھر کھل اُٹھی ۔ موسم میں بہتری کی وجہ سے اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی ہے ۔ شہر سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر قصبہ جات میں دن بھر دھوپ کھلنے کے نتیجے میں معمولات زندگی بحال ہوگئی اور لوگوںنے اپنے کاموں کی طرف پھر دھیان دینا شروع کیا ۔برفباری کے بعد موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر کا فضائی رابطہ دیگر ریاستوں سے بحال ہوا اور بیشتر سڑکیں ابھی بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے ۔ اس دورن محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق وادی میں اگرچہ اگلے چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی اور رات کا درجہ حرارت منفی 1.9ڈگری سیلشس تک چلا جاسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ وادی میں موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے اہل کشمیر کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ ایک ہفتے تک موسمی صورتحال خشک رہے گا اور رواںماہ کے آخری تک موسم بہتر رہا گیا اور کسی بھی جگہ برفباری اور بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خشک رہنے کے باعث شبانہ سردیوں میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔
Comments are closed.