سرینگر اور وادی کے دوسرے مقامات پر 26 جنوری کی تقریبات سلسلے فُل ڈریس رہر سل

ضلعی ہیڈکوٹروں پر صوبائی انتظامیہ کے آفیسران نے پرچم کشائی کرکے مارچ پاسٹ پر سلامی لی

سرینگر/24 جنوری: سرینگر سمیت وادی کے تمام ضلع صدر مقامات پر 26 جنوری کی مناسبت سے فُل ڈریس رہر سل کا اہتمام کیاگیا جبکہ انتظامیہ کے آفیسران نے ’ترنگا ‘لہرانے کے بعد مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر اور وادی کے دوسرے ضلع مقامات پر 26جنوری کی تقریبات منانے کے سلسلے میں یہاں شیر کشمیر اسٹیڈیم سرینگر اور دوسرے ضلع صدر مقات اور تحصیل مقامات پر بھی فُل ڈریس رہر سل کا اہتمام کیا گیا۔ سرینگر میں منعقدہ تقریب کے موقعے پر ڈویژنل کمشنر کشمیرنے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ اس تقریب میں آئی جی پی کشمیر شری وجے کمار( آئی پی ایس)اور دیگر پولیس و سیکورٹی فورس کے سینر آفیسران موجود تھے۔۔ تقریب میں جموں وکشمیر پولیس،آئی آر پی، سی آر پی ایف ،این سی سی ،فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ،فارسٹ پروٹکشن فورس،جے کے آکزلری پولیس نے حصہ لیا۔ تقریب میں 26جنوری کے سلسلے میں ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اسی طرح وادی کے دوسرے ضلع صدر مقامات پر بھی یومِ آزادی منانے کے سلسلے میں فُل رہر سل کا بھی اہتمام کیا گیا۔جہاں پر تمام اضلاع کے ایڈیشنل ترقیاتی کمشنروں جبکہ کئی مقامات پر ریونیو آفیسران نے جھنڈا لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر جموں وکشمیرپولیس کے سینئر حکام کے علاوہ نیم فوجی حکام بھی موجود تھے۔ضلع اننت ناگ میں بھی گورنمنٹ ڈگری کالج میں فُل رہرسل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پرایڈیشنل ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے پرچم لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔رہرسل کے موقعہ پر جے کے پولیس ،سی آر پی ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ،سیول ڈیفنس نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ضلع کولگام میں بھی گورنمنٹ ڈگری کالج میں فُل ڈریس رہرسل کا بھی اہتمام کیا گیا۔۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر پولیس،سی آر پی ایف،جے کے آرمڈ پولیس ،ہوم گارڈکے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔پلوامہ میں بھی ڈسڑکٹ پولیس لائنز میں فُل ڈریس رہرسل کا اہتمام کیا گیا ۔جہاں ضلع ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر پلومہ نے جھنڈا لہرا کر پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر جموں کشمیر پولیس ،سی آر پی ایف،فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔اسی طرح ضلع شوپیاں میں سپورٹس سٹیڈیم میںتقریب منعقد ہوئی وادی کے شمالی اضلاع میں بھی 26 جنوری منانے کے سلسلے میں فُل ڈریس رہر سل کا انعقاد کیا گیا ۔اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ میں بھی ایک فُل ڈریس رہر سل کا اہتمام کیا گیا۔اور ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا مشاہدہ کیا گیاجبکہ دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی تقریبات منعقد ہوئی ۔ گاندربل میں اے ڈی سی گاندربل فاروق احمد بابانے قمریہ گاندربل اسٹیڈیم کے یومہ جمہوریہ کی تقریب کے ریہر سل پریڈ پر سلامی لی اس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل جناب خلیل احمد پسوال کے پولیس کے دیگر سینر آفیسران موجود تھے۔ سوپور میں ایڈشینل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجادنے خوشحال اسٹیڈیم سوپور میں ریہر سل پریڈ پر قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاس پر سلامی لی اس پریڈ میں ہوم گارڈ، فائر اینڈ ایمرجنسی ، آئی آر پی اور سی اے پی ایف سے وابستہ جوانوں نے حصہ لیا ۔ ایس ایس پی سوپور کے علاوہ پولیس و دیگر سینرآفیسران اس تقریب کے دوران موجو دتھے۔

Comments are closed.