وادی کے 4اضلاع میں برڈ فلو کی تصدیق ؛ فلو سے کوے اور ماجر پرندے متاثر ہوئے ہیں /حکام

سرینگر/23جنوری: پولٹری کی درآمدات سے پابندی ہٹائے جانے کے صرف ایک دن بعد وادی کے 4اضلاع میں کوئوں اور مہاجر پرندوں میں برڈ فلو کی حکام نے کی تصدیق کی ہے ۔ تاہم کسی بھی جگہ سے پولٹر ی کے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ درآمد شدہ مرغ کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لفٹنینٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے وادی سے باہر دآمد ہونے والی پولٹری اور انڈوں سے پابندی ہٹائے جانے کے فیصلے کے محض ایک ہی دن بعد سنیچر کو حکام نے وادی کے چار اضلاع میں کوئوں اور ماجر پرندوں میں برڈ فلو ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ مہاجر پرندوں اور کوئوں میں برڈ فلو کی تصدیق اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور بڈگام اضلاع میں ہوئی ہے۔ اس بیچ پتہ چلا ہے کہ باہر سے درآمد ہونے والی پولٹری کے نمونے بھی حاصل کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ سے پولٹری متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ حکام نے پہلے ہی برڈ فلو کے سلسلے میں جانچ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس غرض کیلئے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔کشمیر میں اس فلو کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد شاہ نے کشمیر میں کووں اور مہاجر پرندوں کے اندر برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حفاظت کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔جموں کشمیر کی متعدد ہمسایہ ریاستوں جن میں پنجاب، ہماچل پردیش بھی شامل ہیں میں پولٹر میں برڈ فلو کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ جس کے نتیجے میں یوٹی انتظامیہ نے باہری پولٹری پر پابندی عائد کی تھی لیکن اس پر عائد پابندی کو گزشتہ روز ہٹالیا گیا تھا۔

Comments are closed.