ڈرون اور سرنگوں کے ذریعہ ہتھیار اور بھیجنے کی پاکستانی کوششیں نیا چیلنج / نروانے

بھارتی افواج مشکل صورتحال میں متحرک رہ کر ملک کی سرحد کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار

جموں و کشمیر میں پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کا دفاع کرنے کیلئے ملکی عوام کو فوج پر فخر

سرینگر/23جنوری/:/ ڈرون اور سرنگوں کے ذریعہ ہتھیار اور بھیجنے کی پاکستانی کوششوں کو نئے چیلنجز سے تعبیر کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ صرف بھارتی افواج ہی مشکل صورتحال میں متحرک رہ کر ملک کی سرحد کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک جتنا مضبوط ہوگا اُتنی زیادہ خوشحالی ہوگی ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق فوج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ صرف بھارتی افواج ہی مشکل صورتحال میں متحرک رہ کر ملک کی سرحد کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی تازہ ہدایات دی۔انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی فوج رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے عام لوگوں کی جانیں تلف ہورہی ہیں اور مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔جنر ل نروانے نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی فوج ہی سیز فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے اور پاکستان کی فوج بلا کسی اشتعال کے فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی فوج کی طرف سے جاری فائرنگ اور گولہ باری کی آڑ میں سرحد پار سے متواتر ہورہی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے بھی فوج کو ہدایت دی گئی۔جبکہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی وادی کشمیر اور جموں کی لائن آف کنٹرول و جموں کی بین الاقوامی سرحد پر اضافی فوجی کو تعینات کئے جانے کے بارے میں بھی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تئیں فوج کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ بھارت آج اس مقام پر پہنچا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک اب اس قسم کی غلطی دوبارہ کرنے کی سوچیں گے بھی نہیں ۔فوج نے جس طر ح جموں و کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کا دفاع کیا ہے اس پر ملکی عوام کو فوج پر فخر ہے ۔

Comments are closed.