شوپیان میں ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی ایک اور مثال قائم
برفباری کے بیچ مقامی مسلم برادری نے10کلو میٹر سے پنڈت کی نعش کو کندھوں پر لاکر آبائی علاقہ میںپہنچا دیا
سرینگر/23جنوری/: ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی ضلع شوپیان میں برفباری کے بیچ مقامی مسلم برادری نے کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کی اور نعش کو کندھوں پر اٹھا کر اسکو اپنی آخری منزل تک پہنچا دیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے شوپیان سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پر گوچھی شوپیان علاقے سے تعلق رکھنے والا کشمیری پنڈت60سالہ بصاکر ناتھ طویل علالت کے بعد سکمز صورہ میں دم توڑ بیٹھا ۔ نمائندے کے مطابق پنڈت کی موت کے بعد جونہی ایمبولنس میں ان کی نعش آبائی گھر پہنچانے کی کوشش کی گئی تو دس کلو میٹر پہلے ہی ایمبولنس برف میں پھنس گئی جس کے بعد ایمبولنس ڈرائیور نے پنڈت کے گھر والوں کو مطلع کیا کہ ان کہ نصاکر ناتھ کی نعش لی جائے ۔ نمائندے نے بتایا کہ پنڈت کنبے نے مقامی مسلم برادری کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد مقامی مسلم برادری سے وابستہ درجنوں افراد نے برفباری کی پرواہ کئے بغیر پنڈت کی نعش کو کندھوںپر اٹھا کر آبائی گھر پہنچا دی ۔ نمائندے کے مطابق جونہی مقامی مسلم بردادی نے پنڈت کی نعش آبائی علاقے میں پہنچا دی تو وہاں دیگر لوگ بھی جمع ہوئے جنہوں نے پنڈت خاندان کی ڈھارس بندھائی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر لی ۔ جبکہ تمام انتظامات کو حمتی شکل دیکر مہلوک پنڈت کی آخری رسومات میں بھی حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر بصاکر ناتھ کے ایک قریبی رشتہ دار نے مقامی مسلم برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میںہند مسلم روایتی بھائی چارے کی مثال صدیوں سے بر قرار ہے اور یہ پہلا واقعہ نہیںہے بلکہ اس سے قبل بھی مسلم بردادی نے پنڈتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی میں بھر پور حصہ لیا ہے ۔
Comments are closed.