سرینگر میں لاپتہ 3برس کے بچے کی لاش نالہ سے برآمد

کپوارہ میں ایک ذہنی طو معزور عورت کو پُل کے نیچے مردہ پایا گیا

سرینگر/23جنوری: سرینگر کے مضافاتی علاقہ سے لاپتہ ہونے والے تین برس کے بچے کی لاش گزشتہ رات نزدیکی نالہ سے برآمد کرلی گئی ۔ادھرکپوارہ میں ذہنی طور معزور ایک غیر ریاستی خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالٹینگ میںایک تین برس کے بچے سالم صوفی ولد بلال احمدم صوفی ساکن غالب آباد شالٹینگ میں اپنے گھر سے اچانک لاپتہ ہوا تھا ۔ گھر والوں کی جانب سے بسیار تلاش کے باوجود لاپتہ بچے کا کہیں اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔جس کے بعد پارمپورہ پولیس سٹین میں بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی ۔ رپورٹ موصول ہونے کے ساتھ ہی پولیس نے بچے کی تلاش کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور بچے کے گھر کے قریب ہی ایک نالہ سے اس کی تلاش شروع کی گئی ۔ اس آپریشن میں فائر اینڈ ایمرجنسی کی مدد بھی طلب کی گئی اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد بچے کی نعش کو نالہ سے برآمدکرلیا گیا ۔ دریں اثناء سرحدی ضلع کپوارہ ایک ذہنی طور معزور غیر مقامی خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کپوارہ میں گزشتہ سات آٹھ برسوں سے سڑکوں پر گھومتی رہتی تھی اور آج رگی پورہ پُل کے نیچے سے اس کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔

Comments are closed.