26جنوری کی تقاریب:سیکورٹی انتظامات سخت ،سرینگر اور جموں میں ڈرونوں سے ہوگی نگرانی

فورسز نے شبانہ گشت بڑھادیا ، حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات

حساس علاقوں جگہ ناکے قائم ، گاڑیوں اور موٹر سائکل سواروںومسافروں سے پوچھ تاچھ

سرینگر/22جنوری: 26جنوری کے سلسلے میں جموں اور سرینگر میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی تقاریب کے دوران آس پاس ڈرونوں کے زریعے نگرانی ہوگی اور تقریب کے اختتام تک نگرانی کا عمل جاری رہے گا جبکہ 26جنوری سے پانچ روز قبل وادی بھر میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ فورسز نے شبانہ گشت میںتیزی لائی ہے ادھر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں جہاں پر گاڑیوں اور موٹر سائکل سواروں کو روک کر مسافروں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔اس دوران اونچی عمارتوں اور حساس مقامات پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا جارہا ہے اور کھوجی کتوں کی مدد سے علاقے کی جانچ ہورہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر میں حالیہ جنگجوئیانہ کارروائیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 26جنوری کی تقاریب میں رخنہ ڈالنے کیلئے عسکری تنظیموں کی جانب سے کوئی کورروائی انجام دئے جانے کا امکان ہے اس لئے 26جنوری کی تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے اور وادی میں امن و قانون کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ جموں اور سرینگر میں جہاں پر سب سے بڑی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے میں ڈرون کیمروں کے زریعے تقریب کے اختتام تک نگرانی کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کھوجی کتوں کے زریعے ان علاقوں کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بارودی مواد کا قبل از وقت پتہ لگایا جاسکے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر اور وادی کے دیگر حساس علاقوںمیں فورسز کی اضافہ نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ جگہ پر ناکے لگائے جاچکے ہیں جہاں پرگاڑیوں اور موٹر سائکل سواروںکوروک کر مسافروں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے شہر سرینگر میں شبانہ گشت بڑھادیا ہے ۔ فورسز گاڑیوں اور جپسیوں میں شہر سرینگر کی سڑکوں پر دوران شب سخت سردی کے باوجود سڑکوں پر گشت کرتی دکھائی دی جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ 26جنوری اور 15اگست کی تقریبات کو احسن اور پُر امن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے گذشتہ کئی برسوں سے ان ایام میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں اور ہر ضلع میں جہاں پر تقریبات منعقد کی جانی مطلوب ہوتی ہے ان جگہوں حفاظت کے سخت حصار میں رکھاجاتا ہے ۔

Comments are closed.