حرکت قلب بند ہونے سے وادی میں بڑھتے اموات پر لوگوںمیں تشویش

دو ہفتوںکے دوران 24کے قریب افرا د دل کا دوہ پڑنے سے لقمہ اجل

سرینگر/22جنوری: چلہ کلان کے دوران کشمیر وادی میں حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ کے باعث لوگوں میں خوف و دہشت پھیل چکی ہے جبکہ دو ہفتوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوںمیں 24افراد دل کا دووہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گئے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے بڑھتے اموات کے باعث اہلیان وادی میں تشویش اور بے چینی کی لہرپائی جا رہی ہے ۔ وادی کے شمال و جنوب سے آئے روز خبریں موصول ہو رہی ہے کہ حرکت قلب بند ہونے سے کہیں بزرگ تو کہیںجواں سالہ نوجوان یا دوشیزہ کی موت واقع ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اب تک اس سال کے پہلے ہفتوں میں 24 افراد فوت ہو چکے ہیں۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دونوں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں ایک 45 سالہ شخص کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج رہمو پلوامہ میں ایک 45 سالہ شخص عبدالغنی ڈار کو دل کا دورہ پڑا۔ مذکورہ شخص کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں دل کے مریضوں میں جہاں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہیں دل کا دورہ پڑنے سے دو ہفتوں میں مرنے والوں کی تعداد 24 تک جا پہنچی ہے۔ ادھر حرکت قلب بند ہونے سے اموات میں اضافہ کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اور حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے کی وجہ ماہرین سے جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

Comments are closed.