پولٹری اور کچے گوشت کی درآمدات سے پابندی ہٹائی گئی

مرغ ڈیلروں کیلئے اینمل ہسبنڈری سے این او سی حاصل کرنا لازمی

سرینگر/22جنوری: انتظامیہ نے بیرون یوٹی سے برآمد ہونے والی پولٹری سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے تاہم پولٹری ڈیلروں سے کہا گیا ہے کہ انمیل ہسبنڈری کے متعلقہ افسر سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہے جس میںاس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ پولٹری کو برڈ فلو متاثرہ علاقے سے 10کلو میٹر کے دائرے سے باہر حاصل کیا گیا ہے ۔ زندہ مرغ کے ساتھ ساتھ کچے گوشت کی درآمدات اور خریدوفروخت سے بھی پابندی ہٹائی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اینمل ہسبنڈری کے متعلقہ افسران کو باقائدگی کے ساتھ فرغ ڈیلروں ، پولٹری فارموں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی مشکوک پرندے کے وقت پر نمونے حاصل کئے جاسکیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموںکشمیر میں برڈفلو ہونے کے کوئی بھی شواہد موصول نہیں ہونے کے بعد انتظامیہ نے بیرون یوٹی سے پولٹری حاصل کرنے سے پابندی کو ہٹایا ہے ۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے دیگر ریاستوں سے پولٹری کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی کیونکہ مرکزی زیر انتظام خطے میں برڈ فلو کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس سلسلے میںپرنسپل سکریٹری افزائش جانور(انیمل ہسبنڈری) نوین کمار چوہدری نے جموں و کشمیر میں مرغ کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس سے قبل ہمسایہ ریاستوں ہماچل پردیش اور ہریانہ میں برڈ فلو کے واقعات کی اطلاع ملنے کے بعد حکومت نے پولٹری کی درآمد پر پابندی کا حکم دیا تھاجس میں قریب دو مرتبہ چند دنوں کی توسیع کی گئی تھی تاہم اب مر غ کی درآمدات سے پابندی کو ختم کیا گیا ہے ۔ پولٹری بشمول زندہ مرغ کی درآمدپر مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میںغیر متاثرہ علاقوں سے اور برڈ فلو سے متاثرہ زون کے 10 کلو میٹر کے دائرے سے باہر علاقوں سے کوئی بھی پابندی عائد نہیں ہوگی۔‘‘حکام میں مزید کہا گیا ہے کہ اہم ، درآمد کنندگان وسپلائی کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ اس نے متعلقہ ضلع کے ضلعی ویٹرنری آفیسریا چیف انیمل ہسبنڈری سے سرٹیفکیٹ حاصل کی ہو کہ پولٹری کو کسی بھی متاثرہ علاقے و مشتبہ علاقے سے نہیں لایا گیا ہے اور نشاندہی کئے گئے برڈ فلو سے متاثرہ علاقوں کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں نہیں ہے۔انتظامیہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری کشمیر میں لور منڈا میں ایک نگرانی مرکز قائم کرے گی تاکہ جانچ کے لئے پولٹری لے جانے والی ہر گاڑی سے نمونے اٹھائے جائیںمزید یہ کہ تمام انیمل ہسبنڈری افسران نگرانی کے مقصد کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پولٹری کے درآمد کنندگان ، پولٹری فارموں کے علاوہ مرغ ڈیلروں کے پاس جاکر پرندوں کی جانچ کریں اور کسی بھی مشکوک مرغ کی صورت میں متعلقین کو فوری طور آگاہ کریں جو نمونے حاصل کرسکیں۔

Comments are closed.