بی جے پی جماعت ہی کشمیر میں امن اور خوشحالی کیلئے کوشاں / ترون چگھ

بھارتیہ جنتا پارٹی کا کنول کشمیر وادی میں کھل چُکا ، جموں میں اگلا وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہوگا

سرینگر /21جنوری: بی جے پی سرکار جموں کشمیر میں امن اور خوشحالی کیلئے وعدہ بند ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں کشمیر انچارج اور پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹر ی ترون چگھ نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی کا کنول کھل چکا ہے اور اب پارٹی اپنی اکثریت کے بل پر آئندہ حکومت قائم کرے گی۔ سی این آئی کے مطابق ایک ہندی روزنامہ کو دئے گئے ایک خصوصی انٹر ویو میں بی جے پی کے جموں کشمیر انچارج اور قومی جنرل سیکرٹری ترون چگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران بھا جپا کے کئی امید واروں نے اپنی جیت درج کر لی جس پر ہمیں خوشی اور مسرت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کو کشمیریوں نے اپنا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ماننا ہے کہ کشمیر ی عوام اب تھک چکے ہیں اور امن کے متلاشی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی واحد وہ جماعت ہے جو کشمیر میں امن اور خوشحالی لاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ میں ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی مخالف گرینڈ الائنس بھی کھڑا ہوئی تاہم پھر بھی بی جے پی لیڈران نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کا تمام سہرہ لوگوںکو جاتا ہے جنہوں نے بی جے پی پر اعتماد جتا کر ہمارے امید واروں کو کامیاب بنایا ۔ چگھ نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی کا کنول کھل چکا ہے اور اب پارٹی اپنی اکثریت کے بل پر آئندہ حکومت قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہم نے دیش کو ترقی کی راہ دکھائی ہے ۔

Comments are closed.