
شدید ٹھنڈ کے چلتے بادشاہ چلہ کلان کے پہلے 30دن مکمل
امسال چلہ کلان نے سردی کا 25سالہ ریکارڈ توڑ ڈیا ، بھاری برفباری بھی ہوئی
سرینگر /21جنوری: وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ کے چلتے بادشاہ چلہ کلان کے پہلے 30مکمل ہوگئے ہیں ۔امسال چلہ کلان نے سردیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اور امسال 25سال بعد شبانہ درجہ حرارت منفی 8.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کئی سالوں بعد بھاری برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ کے بیچ آج 40دنوں پر مشتمل چلہ کلان کے پہلے 30دن مکمل ہو گئے ۔ امسال چلہ کلان کے تیو ر انتہائی سخت دیکھنے کو ملیں جبکہ چلہ کلان نے سردیوں کا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔۔گزشتہ چار دہائیوں میںچلاں کلان کے دوران وادی کشمیر میں کوئی خاصی برفباری نہیں ہوئی تھی جس کے نتیجے میں لوگوں میں کافی مایوسی دیکھنے کو مل ریہ تھی تاہم امسال چلہ کلان میں جم کر بھاری برفباری ہوئی اوراہلیاں وادی کو امسال جو راحت دی اس پر لوگ اگرچہ مطمئن نظر آرہے ہیں۔ہر سال ماہ دسمبر کی 21تاریخ کو شرو ع ہونے والا 40روزہ چلہ کلان میں اہلیان وادی کو برفباری اور بارشوں کا انتظار رہتا ہے ۔تاہم میں رواں موسم نے جہاں رواں موسم سرماء نے اہلیان وادی کو شدید مشکلات میں دھکیل دیا ہے جبکہ سخت سردی اور درجہ حرارت منفی ہونے کا 25سالہ ریکارڈ اس برس ٹوٹ گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ25برس میں یہ اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ جنوری1995 میں سرینگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ ریکارڈ امسال چلہ کلان میں اس وقت ٹوٹ گیا جب سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر امسال چلہ کلان میں شدید برفباری بھی ہوئی جس کے نتیجے میںلوگ کئی دنوں تک گھروں میں ہی محصور رہے جبکہ وادی کا زمینی و فضائی رابطہ بھی منقطع ہوا ۔
Comments are closed.