جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی کو ہٹا دی گئی
کوویڈ ٹیسٹ منفی ہونے کی شرط پر مہینے میں افراد خانہ کو ایک بار ملنے کی ہو گی اب اجازت
سرینگر /21جنوری: کورونا وائرس کے پیش نظر جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی کو ہٹاتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات نے اعلان کیا ہے کہ جیلوں میںنظر بند قیدیوں کو مہینے میںایک بار گھر والوں سے ملنے کی اجازت ہو گی تاہم ملاقات سے قبل افراد خانہ کا کوویڈ ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کورونا ووائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر محکمہ جل خانہ جات نے جموں کشمیر کے مختلف جیلوں میںنظر بند قیدیوں سے ملاقات پر عارضی طور پر توروک لگائی تھی جس کو ہٹا لیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ جیل خانہ جات جموںکشمیر کی جانب سے جمعرات کو ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کورونا کے پیش نظر ملاقات سروس پر جو پابندئی عائد کی گئی تھی اسکو ہٹا لیا گیا اور جیلوں میںنظر بند قیدیوںکو مہینے میں ایک مرتبہ افراد خانہ سے ملنے کی اجازت ہو گی تاہم حکمنامہ میںجیل سپرا نڈٹینڈنٹ کو ہدایت دی گئی وہ کورونا وائرس ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ جو بھی افراد خانہ ملاقات کیلئے آئیں ان کا کوویڈ ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہے ۔
Comments are closed.