سرینگر/20جنوری: کنگن گاندربل میں یں ایک بجلی ملازم اُس وقت جھلس کر شدید زخمی ہوا جب وہ ترسیلی لائن کی مرمت میں مصروف تھا جس دوران برقی رو چالو ہوئی ۔ جبکہ مقامی لوگوںنے اس واقعے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محکمہ بجلی کے متعلقہ زمہ داروں کی غفلت شعاری کا نتیجہ ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے وانگت کنگن میں محکمہ بجلی سے وابستہ لائن مین محبوب شیخ ولد عبدل شکور دوران ڈیوٹی ترسیلی لائن کی مرمت کا کام انجام دے رہا تھا جس دوران بجلی کی سپلائی بحال ہوئی اور وہ بجلی کرنٹ لگنے سے بُری طرح سے جھلس کر زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ٹرومو ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوںنے محکمہ بجلی کے متعلقہ زمہ داروں کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی غفلت شعاری کے نتیجے میں لائن مین گرنٹ کی زد میں آیا۔ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں بانہال کے نزدیک ہوئے حادثے میں لاپتہ ہونے والے ٹرک ڈارئیور کی لاش بدھ کی صبح دو روز بعد بر آمد کی گئی جبکہ دوسرے لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر بانہال کے شیر بی بی علاقے میں 18 جنوری کو ایک ٹرک لڑھک کر نالے میں گر جانے سے لاپتہ ہونے والے ڈارئیور کی لاش کو بدھ کی صبح نالہ بشلری سے بر آمد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک کی لاش بد ھ کی صبح بانہال پولیس اور ایک این جی او کی مشترکہ ٹیم نے بر آمدکر لی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.