ٹنگمرگ میں نقب زنوںنے 3مساجد میں چوری کی ؛ نقدی اور دیگر قیمتی سامان پر کیا ہاتھ صاف ،لوگوں میں غم و غصہ

سرینگر/20جنوری: چوروں نے ٹنگمرگ میں تین مساجد میں نقب لگاکر وہاں سے عطیہ کے تین صندوقوں کو توڑ کر نقدی رقم اُڑالی جبکہ مساجد سے دیگر قیمتی سامان بھی چرالیاگیا ہے ۔ ایک ساتھ تین مساجد میں نقب زنی پر مقامی لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوںنے اس واقعے پر سخت غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ ذمہ داروں پر نقب زنوں کو گرفتار کرانے پر زور دیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ ٹنگمرگ میں چوروںنے دوران شب تین مساجد میں نقب لگائی ۔ ذرائع کے مطابق نقب زنوں نے جامع مسجد وار پورہ ، مسجد شریف گوئی وارہ ٹنگمرگ اور زیارت نقش بانڈی پورہ،میں دوران شب نقب لگاکر وہاں سے عطیہ کے صندوقوں کو توڑ کر نقدی رقم اور دیگر سامان چرالیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے اوقاف کمیٹی نے ان چوری کی ان وارداتوں کے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے اگر چور خانہ خدا میں بھی چوری کریں گے تو وہ عام لوگوں کے گھروں کو کیا دیکھیں گے ۔ لوگوںنے اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث چوروں کے گروہ کو بے نقاب کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دے ۔

Comments are closed.