سرینگر/20جنوری: کرناہ میں شبانہ آگ کی بھیانک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گائو خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوا ہے جس میں متعدد مویشی زندہ جل کر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ رہائشی مکان میں موجود تمام سازوسامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کرناہ کے جاڑہ گائوں میں الف الدین پسوال ولد میر محمد پوسوال کے رہائشی مکان سے گزشتہ شب آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پر پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود زندگی سے جڑے تمام سازوسان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا جبکہ اس بھیان آتشزدگی میں ایک گوڑے سمیت سات مویشی جن میں گائے بھی ہے زندہ جل کر ہلاک ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں افراد خانہ انتہائی مشکل سے اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی کاشارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے جو رات کے تقربیاً بارہ بجے نمودار ہوگئی۔آگ کے فورا بعد اگرچہ مقامی لوگوںنے آگ پر کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے اور باالآخر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.