سرینگر جموں شاہراہ رام بن کے قریب ٹرک نالہ میں جاگری
ڈرائیور سمیت 2افراد لاپتہ، ایک شخص کوشدید زخمی حالت میںپایا گیا
سرینگر/18جنوری: سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں ایک ٹرک سڑک سے پھسل کرنزدیکی نالہ میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار ڈرائیور سمیت 2افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں ایک ٹرک رامسو کے نزدیک لڑھک کرایک ندی میں گرجانے کے بعد ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد لاپتہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ٹرک زیر نمبر (HR38-1633)رام بن میںبانہال کے شیر بی بی کے مقام پر دوران سفر سڑک سے پھسل کر ندی میںجاگری جس کے بعد پویس اور کیوک رسپانس ٹیم نے فوری کارروائی شروع کی اور ٹرک سے ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں باہر نکال کر فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور اور ایک شخص وہاںموجود نہیں تھے جن کی فوری طور پر تلاش شروع کی گئی ۔ ابتدائی طور پر بتایا جاتا ہے کہ دونوں اشخاص ٹرک سے باہر نکل کرپانی کے میں بہہ گئے ہیں تاہم انکی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم طلب کرلی گئی ہے ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او رام بن نے بتایا کہ پولیس لاپتہ ٹرک ڈرائیور اور دوسرے شخص کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور جلد ہی کوئی نتیجہ سامنے آئے گا۔ (سی این آئی )
Comments are closed.