آئی جی پی کشمیر کا دورہ درگاہ حضرت بل : لوگوں کے امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی
سرینگر/17جنوری: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ اتوار کو درگاہ حضرت بل میں حاضری دی جس دوران انہوں نے لوگوں کے امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی ۔ سی این آئی کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اتوار کے روز پولیس کے دیگر آفسران کے ہمراہ درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے درگاہ میں حاضری دی جبکہ وہاں موجود افراد کے ساتھ بات بھی کی ۔ اس موقعہ پر آئی جی پی وجے کمار نے عوام کے امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی ۔ کشمیر پولیس زون نے اپنے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا ’’آج صبح آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی ، جہاں انہوں نے امن و آشتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔
Comments are closed.