وادی کے دور دراز علاقوں میں قائم ، پرائمری ہیلتھ سنٹر، ڈسپنسریاں اور دیگر چھوٹے طبی مراکز میں عملہ کی کمی
ہیلتھ سنٹروںمیں ضروری ادویات اور آلات کی عدم دستیابی ، علاج و معالجہ کیلئے آنے والے مریض مایوس ہوکر واپس لوٹتے ہیں
سرینگر/17جنوری: موجودہ موسمی حالات کے سبب وادی کے دور دراز علاقوں میں قائم ڈسپنسریاں، پرائمری ہیلتھ سنٹر، اور دیگر علاقائی طبی مراکز میں عملہ اور طبی سہولیات کا فقدان پیدا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق موجودہ موسمی حالات کے سبب وادی کے دور دراز علاقوں میں قائم چھوٹے بڑے طبی مراکز میں تعینات عملہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈیوٹی پر پہنچ نہیں پارہے ہیں جبکہ ان مراکز میں دیگر طبی سہولیات جیسے ادویات کے علاوہ دیگر اہم آلات کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وادی کشمیر کے شمال وجنوب اور وسطی کشمیر کے اضلاع کے دور دراز علاقوں میں قائم طبی مراکز میں عملہ کی کمی کے نتیجے میں وہاں آنے والے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ، ضلع شوپیاں ، ضلع پلوامہ اور ضلع کولگام کے دور دراز علاقوں میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں تعینات ملازمین میں سے اکثر غیر حاضر رہتے ہیں۔ تاہم نزدیکی رہنے والے چند ملازمین اگرچہ حاضر ہوتے ہیں لیکن طبی مراکز میں ادویات کا سٹاک ختم ہوگیا ہے جبکہ اہم آلات کی بھی کمی درپیش ہے ۔ طبی مراکز میں عملہ اور دیگر اہم ضروریات مئیسر نہ ہونے کے نتیجے میں وہاں آنے والے مریض مایوس ہوکر اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ادھر جنوبی کشمیر کے ہی ضلع اننت ناگ کے دور دراز پہاڑی علاقوں کے رہنے والے لوگوں نے بھی اس بات پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر برف جمع ہونے کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اننت ناگ نہیں پہنچ پارہے ہیں تاہم سرکاری ڈسپنسریوں میں اگرچہ مریض علاج کیلئے جاتے ہیں لیکن وہاں پر عملہ اور ادویات کی کمی کے سبب وہ مایوس ہوکر واپس آتے ہیں ۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں میں قائم سرکاری طبی مراکز کا بھی یہی حال ہے یہاں پر بھی عملہ کی کمی کے سبب مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کے علاوہ ضلع بارہمولہ، ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز علاقوں کے لوگوں نے بھی اسی طرح کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے یہاں کے لوگوں کو طبی سہولیات میسر نہیں ہے ۔
Comments are closed.