حاجن میں سڑک پر سخت پھسلن; لوڈ کیریر دریائے جہلم میں گرا ، دو افرادزخمی
سرینگر/16جنوری: حاجن بانڈی پورہ میں لوڈ کیریر دریائے جہلم میں گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔دونوں زخمیوں کو مقامی ہیلتھ مرکز سے سکمز صورہ منتقل کیاگیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے حاجن بانڈی پورہ میں آج ایک لوڈ کیریر سڑک پر پھسلن ہونے کے نتیجے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوا اور سیدھے دریائے جہلم میں جاگرا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت شوکت احمد گورو ولد عبد الرحیم گورو اور غلام نبی گورو ولد غلام رسول گورو ساکنان شادی پورہ بانڈی پورہ کے طور ہوئی ہے۔
Comments are closed.