اونتی پورہ میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپان کرنے کا معاملہ; پولیس نے پانچ افراد کو کیا گرفتار، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ضبط

سرینگر/16جنوری: اونتی پورہ پولیس نے ترال علاقے میں جنگجوئو ں کی جانب سے دھمکی آمیز پوسٹر چسپان کرنے کی پاداش میں پانچ افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف کیس درج کیا۔سی این آئی کے مطابق ترال علاقے کے سیر اور بٹہ گنڈ علاقے میں جنگجوئوں کی جانب سے دھمکی آمیز پوسٹر چسپان کئے گئے ۔ مذکورہ واقعے پرتھانہ پولیس ترال نے کیس زیر ایف آئی آر نمبر04/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔تحقیقات کے دوران پولیس کی ٹیم نے کئی جگہوں پر چھاپے ڈالکر معتدد مشتبہ افراد کو گرفتارکیا۔ تحقیقات کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ و دیگر معلومات کے ذریعے سے شہادت جمع کی گئی جس سے پتہ چلا کہ اس کاروائی کو سر انجام دینے میں جنگجوئوں کے پانچ معاون کار ملوث ہیں جوکہ ترال کے سیراور بٹہ گنڈ علاقے میں پوسٹر چسپان کرنے میں ملوث ہے جن کو پولیس نے گرفتارکیا اور جن کی شناخت جہانگیر احمد پرے ولد غلام نبی پرے ،اعجاز احمد پرے ولد غلام محمد پرے ، توصیف احمد لون ولد محمد رمضان لون ، سبزار احمد بٹ ول دعبدلراشید بٹ اور قیصر احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار ساکناں گلشن پورہ ترال کے بطورہوئی ہے۔ان کے قبضے سے ایک لپٹاپ ، ایک پرنٹرجس کے ذریعے متذکورہ پوسٹر نکالتے تھے اور کچھ پوسٹر ضبط کہ۔اس کیس کے سلسلے میں مذید تحقیقات جاری ہے۔

Comments are closed.