چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی بڑھنے کے بعد ; بھارت نے گزشتہ برس ہنگامی طور پر 18ہزار کروڑ روپے کی خریداری کی

سرینگر/16جنوری/سی این آئی// فو جی قوت کو بڑھانے کیلئے بھارتی فوج نے 18ہزا ر کروڑ مزید خرچ کئے ہیں جبکہ اس میں 5ہزار کروڑ روپے ایمرجنسی میں لداخ میں چینی فوج کی دراندازی کے بعد خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ اس سلسلے میں فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا ہے کہ لداخ میں سخت سردی میں رہنے اور اس دشمن فوج کے مقابلہ میں کھڑا رکنے کے سلسلے میں مختلف سازوسان خریدا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ میں چینی فوج کی دراندازی اور قبضہ کے بعد بھارتی فوج کیلئے ہنگامی طور پر 5ہزار کروڑ روپے کے مختلف سامان خریدا گیا جبکہ گزشتہ برس فوج نے جنگی قوت بڑھانے کیلئے 18ہزار کروڑ روپے صرف کئے ہیں ۔ انڈین آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے کہا ہے کہ گزشتہ برس چین کے ساتھ لداخ میں کشیدگی اور جموں کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدی پرکشیدہ صورتحال کے پیش نظر فوج نے ہنگامی طور پر 5ہزار روپے کا سازوسامان خریدا جس میںلداخ میں سخت سردی میں رہنے کیلئے فوج کیلئے متعدد چیزیں ہیں اور یہ رقم مختلف 38ڈیلوں کے تحت خرچ کی جاچکی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لداخ میں چینی فوج کی دراندازی کے بعد بھارتی فوج نے ’’آپریشن سنو لیپریڈ ‘‘شروع کیا گیا تھا جس کے بعد چینی فوج کی پیش قدمی رک گئی ۔ انہوںنے کہا کہ فوج کے لئے ہلکی مشین گنیں، ہلکی سنو گاڑیاں ، لداخ کی اگلی فوجی چوکیوں میں رہنے والے فوجیوں کیلئے ’’لائف پروٹیکٹیو گیر‘‘ اور دیگر سامان جو کہ 40منفی درجہ حرارت میں کام آتا ہے کو بھی خریدا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی میک ان انڈیا سکیم کے تحت فوج مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی آلات، ہتھیار اور دیگر سامان حاصل کررہی ہے ۔

Comments are closed.