’’بیلی برج ‘‘ کی مکمل تعمیر کے بعد گاڑیوں کی ٹرائیل بھی کامیاب; کل سے سرینگر جموں شاہراہ پر چھ روز بعد ٹریفک کی بحالی کا مکان
سرینگر/16جنوری: ’’بیلی برج ‘‘ کی مکمل تعمیر کے بعد گاڑیوں کی ٹرائیل کامیاب ہونے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر آج سے چھ روز بعد ٹریفک بحال ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموںشاہراہ پر ٹریفک کی آمد چھ دنوں بحال ہونے کے امکانات اس وقت روشن ہو گئے جب بیلی برج کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کامیاب ٹرائیل بھی چلائی گئی ۔ قابل ذکر بات ہے کہ بھاری برفباری اور بارشوں کے بعد کیلا موڑ پر پل ڈھہہ جانے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ہوئی تھی جس کے بعد کیلاموڑ کے نزدیک پُل کی منہدم شدہ دیوار کی مرمت کاکام ہنگامی بنیادوں پر اٹھایا گیا ۔ کام ہنگا می بنیادوں پر اٹھانے کے بعد بی آر او نے ٹریفک کی آمد رفت کو بحال کرنے کیلئے بیلی برج کی تعمیر شروع کر دی دی تاکہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال ہو سکے ۔ اور اس برج پر لوڈ اٹھانے کی صلاحیت 40ٹن بنائی گئی ۔ اس دوران جمعہ کی شام برج کی تعمیر مکمل کی گئی جس کے بعد بی آر او نے سنیچروار کے روز برج پر آزمائشی ٹرائل چلانے کا اعلان کیا تھا ۔ سنیچروار کے روز بی آر او نے پل پر ٹرائیل چلائی اور وہ کامیاب رہی ۔ اس موقعہ پر انجینئر بی آر او بریگیڈر آئی کے جھجھی نے بتایا کہ ٹرائیل کامیاب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آخری مراحلے میں آزمائشی ٹرائیل جاری ہے اور امید ہے کہ شام کے اوقات سے ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کام پر ہے اور کسی بھی زندگی کو خطرہ میں نہیں ڈالا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برج کی تعمیر میں کافی چیلنجز سامنے آئیں جس میں خاص طور پر موسم اور میٹرئیل جائے موقعہ پر پہنچانا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ تمام چیلنجز کا مقابلہ کرکے ہم نے کام کو مکمل کر دیا اور آخر کار کامیابی حاصل ہوئی ۔ خیال رہے کہ ۔ٹریفکپولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں عام شہریوںکومشورہ دیاگیاہے کہ وہ سری نگرجموں شاہراہ کی صورتحال اورٹریفک کی آواجاہی کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے سری نگر،جموں ،رام بن اوراودھم پورمیں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کیساتھ فون اورموبائل نمبرات پررابط کیاکریں ۔
Comments are closed.