
دن کو شدت کی سردی اور رات کو درجہ حرارت منفی ، بچوں کیلئے مضر; صبح و شام کے اوقات میں ایک برس تک کے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکالیں / ماہریں اطفال صحت
سرینگر/15جنوری: وادی میں سردی کی شدید لہر اور رات میں درجہ حرارت منفی ہونے کی وجہ سے نوزائد اوردیگر چھوٹے بچوں کو صبح اور شام کے وقت گھروں نے باہر نہ نکلانے کی صلاح دیتے ہوئے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ شدت کی سردی سے ایک برس تک کے عمر کے بچوں کو چھاتی و نزلہ کی بیماری جلد پکڑ لیتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں جاری شدید سردی کی لہر اور رات میں درجہ حرارت منفی حد تک گرجانے کی وجہ سے نوزائد اور دیگر چھوٹے بچوں کی صحت پر بُرا اثر پڑسکتا ہے لھٰذا ایسے بچوں کو صح و شام گھروں میں ہی رکھنے اور گرم کمروں میں ہی رکھنے لازمی ہے ۔ اس حوالے سے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہوا میں کافی نمی ہونے کی وجہ سے چھوٹے بچے جب باہر سانس لیتے ہیں تو سانس لینے کے دوران نمی والی ہوائیں ان کی چھاتی میں چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے بیمار ہوسکتے ہیں ۔ سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے معروف معالج اطفال نے کہا کہ ایک برس تک کے بچوں کیلئے یہ احتیاط ضروری ہے کہ صبح اور شام کو انہیں اپنے گھروں سے باہر نہ نکلالیں اور جس کمرے میں بچوں ہوں ان کمروںمیں گرمی کا معقول انتظام ہونا چاہئے ۔ معالج موصوف نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو سردی کی وجہ سے زکام اورکھانسی جیسے امراض جلدی پکڑلیتے ہیں اس صورت میں والدین کو چاہئے کہ فوری طور پر اپنے ڈاکٹروں سے بچوں کی جانچ کرائیں تاکہ وقت سے پہلے ان کا علاج ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سخت سردی سے کئی طرح کے امراض جنم لیتے ہیں جس کبھی کبار بچوں کیلئے خطرے کا باعث بن جاتے ہیں ۔
Comments are closed.