سوپور گاندربل اور اونتی پورہ پولیس کی منشیات مخالف کاررائیاں

04 منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ نشیلی شے ضبط ، کیس درج ، تحقیقات شروع

سرینگر/15جنوری:سوپور گاندربل اور اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی شے برآمد کرکے ضبط کی۔ سی این آئی کے مطابق سوپور پولیس نے منیشات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کیس زیر ایف آئی آر نمبر09/2021 میں منشیات فروش قیصر احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن لڈوررفیع آباد کے انکشاف پر ایک اور منشیات فروش امتیاز احمد میر ولدمحمد یوسف میر ساکن لڈور رفیع آباد کی گرفتاری بعمل لائی جس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات کوڈین فاسفیٹ کے12بوتلیں ، 08 سٹرپس سوپاموپراکزمان پلس برآمد کرلی۔منشیات فروش کو گرفتار کرکے تھانہ ڈنگی وچھہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔اسی دوران گاندربل پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پیر پورہ گاندربل کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو 900 گرام بھنگ پوڈر اور نقدی 240500/ برآمد کی تھی جس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر03/2021 تھانہ پولیس گاندربل میں درج ہواتھا ۔ معمول کے مطابق آج پیر پورہ قمریا گراونڈ گاندربل کے نزدیک ناکہ چیکنگ بہ عمل لائی گئی دوران چیکنگ پولیس نے بشیر احمد خان عرف سیٹھہ ولد غلام محمد خان ساکن حجام محلہ سلورہ گاندربل کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے پایا مذکورہ شخص کی تلاشی لی گئی ۔ دوران تلاشی مذکورہ کے قبضے سے تین کلوگرام بھنگ پوڈربرآمدہوئی۔ منشیات فروش کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانہ پولیس گاندربل منتقل کیاجہاں وہ زیر حراست میں ہے ۔ تھانہ پولیس گاندربل نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر05/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔جبکہ اونتی پورہ پولیس نے پنزگام کراسنگ اونتی پورہ کے نزدیک دو منشیات فروشوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت غلام محمد وانی ولد مرحوم اسداللہ وانی اور مشتاق احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکناں لڈرمڈاونتی پورہ کے بطو رہوئی ہے کو گرفتارکیا۔ جن کے قبضے سے اکلو گرام ممنوعہ نشیلی چر س نمو شے برآمد کرکے ضط کرلی۔ تھانہ پولیس اونتی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر09/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے دونوں منشیات فروشوں کو تھانہ منتقل کیاجہاں وہ حراست میں ہے۔

Comments are closed.