جموں کشمیر میں امن کی صورتحال میں بہتری آنے سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار / ترون چگھ

دفعہ 370کے خاتمہ نے جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی کرن روشن کر دی

سرینگر/14جنوری: جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے متحرک اور چوکس ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے تیار کردہ خفیہ سرنگ پر تبصر ہ کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سیکرٹری ترون چگھ نے کہا کہ پاکستان ان سرنگوں کا استعمال جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کو پہنچانے کیلئے کرتا ہے تاکہ جموں کشمیر میں امن و امان کے نظام کو بگاڑا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ پاکستان جموںکشمیرمیں امن و امان کی صورتحا ل میں بہتری آنے سے بوکھلا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ ایسی حرکتیں اب کرنے لگا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا جب نریندر مودی سرکار نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرکے اس کو پوری طرح سے ملک میں ضم کر دیا تھا ۔ چگھ کا کہنا تھا کہ دفعہ 370کے خاتمہ نے جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی کرن پیدا کی ہے اور جموں کشمیر کے لوگ اب مختلف مرکزی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے میںمصروف عمل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں پاکستان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ جموںکشمیر کے معاملے میں اپنی ٹانگ نہ آڑائیں بصورت دیگر اس کو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔ سرحدو ں پر کشیدگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں چگھ نے کہا کہ پاکستان سیز فائر خلاف ورزی اس کیلئے کرتا ہے تاکہ عسکریت پسندوںکو جموںکشمیر میں دھکیل دیا جائے جو یہاں کے امن کی صورتحال کو بگاڑ سکے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوج متحرک ہے اور پاکستان کی ہر کارورائی کا بھر پور انداز میںجو اب دے دہی ہے اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Comments are closed.