شمال و جنوب میںپولیس نے منشیات کے خاتمہ کیلئے کارورائی تیز کر دی

اونتی پورہ اور گاندربل میںچار منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ و ادویات ضبط

سرینگر/13جنوری: اونتی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ترال علاقے میں الگ الگ جگہوں پر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ و ادویات برآمد کیا ۔ سی این آئی کے مطابقاونتی پورہ پولیس نے گنکوچہ ترال کے علاقے میں ایک I-10 ) (گاڈی زیر نمبر JK03H-6312 کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی منشیات فروش کے قبضے سے 06 کوڈین بوتلیں اور 270 نشیلی ادویات کے ٹیکے برآمد کر لی۔ منشیات فروش کی شناخت اُویس آشرف تراگ ولد محمد آشرف تراگ ساکن ترالِ پائین کے بطور ہوئی ہے۔اس جرائم میں جو گاڑی زیر استمال کیا گیا اس کو بھی ضطب کر لیا گیا ۔منشیات فروش کو گرفتار کرکے تھانہ ترال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے اور ایک کاروائی میں لرگام ترال میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ 03 کلو بھنگ ، اور 300 گرام چرس بر آمد کیا ۔منشیات فروش کی شناخت شبیر احمد گنائی ولد غلام نبی گنائی ساکن لرگام ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ترال میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 02/2021 ، 03/2021 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ گاندربل پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پیر پورہ گاندربل علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ دوران تلاشی پولیس نے ان کے قبضے سے 900گرام بھنگ اور نقدی رقم 240500روپیہ برآمد کیا گیا ۔ منشیات فروش کی شناخت گلزار محمدسعیدعرف گل سعیدولد غلام محمدساکن نارائنباغ شادی پورہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 03/2021 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.