زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی کسانوں کی اموات سے نہیں؛ ٹریکٹر ریلی سے حکومت کوہورہی شرمندگی/راہل گاندھی کے تیکھے وار

سرینگر/13جنوری: زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے بیچ راہول گاندھی نے مرکزی حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی اموات سے نہیں، ٹریکٹر ریلی سے حکومت کوہورہی شرمندگی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر مودی سرکار پر حملہ آورہوئے ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے انہوں نے ایک بار پھر ٹویٹ کر مرکز پر نشانہ سادھا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ مودی سرکار کو 60 سے زیادہ کسانوں کی شہادت سے شرمندگی نہیں ہوئی لیکن ٹریکٹر ریلی سے انہیں شرمندگی ہورہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کیا ان لوگوں سے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے جنھوں نے زراعت مخالف قوانین کی تحریری حمایت کی ہے۔ یہ جدوجہد کسان مخالف قوانین کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ جئے جوان جے کسان ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تین نئے زرعی قوانین کو لیکرسرکار اور دہلی کی سرحدوںپردھرنا دے رہے کسان تنظیموں کے مابین اس تعطل کوختم کرنے کے ارادے سے منگل کوان قوانین کے عمل پر اگلے حکم تک روک لگانے کے ساتھ ہی کسانوںکے مسائل پر غور کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔تمام فریقین کی سماعت کے بعد ، چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راماسبرامنیم کی بینچ نے ہندوستانی کسان یونین کے صدر بھوپندر سنگھ مان ، شیتکری تنظیم کے چیئرمین انیل گھنوت ، بین الاقوامی فوڈ پالیسی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرپرمود جوشی اور زرعی کے ماہر معاشیات اشوک گلاٹی کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.